فارسی سے ماخوذ اسم صفت 'روشن' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ لاحقہ ظرفیت 'دان' ملانے سے مرکب کیا گیا ہے۔ اور اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1802ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
متغیّرات
رَوشْنی دان
[رَوش (واؤ لین) + نی + دان]
اسم
ظرف مکاں
(
مذکر - واحد
)
1.
وہ موکھا جو مکان میں روشنی اور ہوا اندر آنے اور خراب ہوا باہر نکلنے کے لیے (عموماً چھت کے قریب دیوار میں) بنایا جاتا ہے، فراغ روزن۔ "البتہ مچھلی دیوار میں روشن دان ضرور تھا اس سے ہوا اور روشنی تو کیا آتی، صرف یہ اندازہ ہو جاتا کہ دن ہے یا رات۔"
( 1984ء، کیمیا گر، 87 )
انگریزی ترجمہ
A hole for admitting light, a skylight
|